اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سری نگر میں عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کر کے ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم کے دو مرکزی جلوسہائے عزا پر گذشتہ تیس برسوں سے عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کریں۔
انجمن شرعی شیعیان اور جامعہ باب العلم کے علما، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ دھرنا بھی دیا-
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف امرناتھ یاترا پر کروڑوں روپئے خرچ کئے جاتے ہیں وہیں دوسری طرف ہماری مذہبی آزادی سلب کی جا رہی ہے جو سراسر مداخلت فی الدین ہے۔ انجمن شرعی شیعیان کے رہنما آغا عابد حسینی نے کہا کہ ہم نے ریاستی حکومت سے بار بار درخواست کی ہے لیکن ہماری مانگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ ہم ریاستی گورنر سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان دو مرکزی جلوسوں پر پابندی ہٹائیں- مظاہرین نے ریاستی حکومت سے کہا کہ وہ عشرہ محرم کے دو مرکزی جلوسوں پر پابندی ختم کر کے بہترین انتظامات کرے- مظاہرین کا کہنا تھا کہ کربلا انسانیت کا درس دیتی ہے اور ہم ان جلوسوں کے ذریعے ہر گلی کوچے میں درس انسانیت پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں-
/129
1 اگست 2019 - 06:49
News ID: 966195
وادی کشمیر میں محرم کے دوران عزاداری کے دو مرکزی جلوسوں پر عائد پابندی کے خلاف سری نگر میں لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔